ویب ڈیسک : سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے واٹس ایپ انتظامیہ سے ای میل پر رابطہ کیا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تسلی دی کہ وہ ہیکنگ کی تحقیقات کریں گے اور وہ اس پر کام کر بھی رہے ہیں ۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ڈیٹا مکمل محفوظ ہے اس لیے انکو پریشان ہونے کی با لکل ضرورت نہیں ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال ہونے میں سات روز لگ سکتے ہیں۔