(حسنین ساجد)شہر میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک محدود، ہفتہ اتوار کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، سینما گھر، مزارات، ان ڈور ڈائننگ بند، نوٹیفکیشن آج سے 31 اگست تک نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 8 بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں، پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ سٹور، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں۔
پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈ ڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز کھلی رہیں گی، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز پورا ہفتہ کام کریں گی، کال سینٹرز، میڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ تمام قسم کی منڈیاں ہفتہ بھر کھلی رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات، سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کیساتھ کام کر سکتے ہیں، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، آوٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کےتحت رات 10بجے تک اجازت ہوگی، منتخب اضلاع میں 8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ کوروناوائرس کی چوتھی لہر میں آئے روز مزید اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہونے لگا،مہلک وائرس مزید 5 جانیں نگل گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا صورت حال کے لئے وزراء تعلیم کانفرنس کل طلب کرلی گئی،ایس اوپیز کے ساتھ تعلیی سلسلہ جاری رکھنے کا جائزہ لیاجائے گا،کورونا سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر دوبارہ پابندیوں کا اطلاق ہوگا، ہفتے میں 2 روز مارکیٹں بند رہیں گی جبکہ کاروباری اوقات رات 10 کی بجائے 8 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔
ہوٹلز میں بیٹھ کرکھانے پینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، ٹیک اوے کی سہولت دستیاب رہے گی،دفاترمیں بھی 50فیصدعملہ کام کرےگا،پبلک ٹرانسپورٹ کودوبارہ 50فیصدپرلےکرآرہےہیں، اس حوالے سے نیا ہدایت نامہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے،تمام تر انتظامات کے باوجود کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری جبکہ مریضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا صورت حال کی وجہ سے وزراء تعلیم کانفرنس کل طلب کرلی گئی جس میں مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی،ایس اوپیز کے ساتھ تعلیی سلسلہ جاری رکھنے کا جائزہ لیاجائے گا، این سی اوسی کے تحت بین الصوصوبائی اور ہیلتھ کانفرنس بھی بدھ کو طلب کی گئی جس کی صدارت وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے، اجلاس دوپہر 3 بجے ہوگا۔