سٹی 42: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کے شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 190کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان کے قریب کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
اسلام آباد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، سوات اور گردونواح مردان اور گردونواح ،بنی گالا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ راولپنڈی، ہری پور، نوشہرہ، دیرلوئر خال تیمرگرہ واڑی میدان میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ سوات میں زلزلے کے جھٹکے انتہائی زیادہ تھے۔ سرگودھا ،فیصل آباد ، باجوڑ اپردیر، شرینگل،لرجم،براول میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ صوابی ، ایبٹ آباد شہر گرد نواح میں شدید زلزلہ آیا ہے ۔ ایبٹ آباد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
لاہور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اٹک شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،ضلع خیبر میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام باہر نکل آئے۔مظفرآباد ،راولاکوٹ لنڈی کوتلشنواری شلمان اور بازار خیل میں بھی محسوس کیے گئے۔ بالاکوٹ بٹگرام کوہستان میں زلزلہ آیا۔ گوجرانوالہ ، منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، مارکیٹوں مکانوں سے باہر نکل آئے۔
ہٹیاں بالا، چناری، چکوٹھی، نوگراں، گوہر آباد ،حویلی کہوٹہ ، حویلی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ باغ اور گردونواح میں زلزلے کا شدید جھٹکے محسوس ہوئے ۔ سیالکوٹ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ۔