ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک:  وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن سعد فاضل عباسی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری عدنان راشد کا وزارت ہاؤسنگ سے وزارت امور کشمیر تبادلہ کیا گیا ہے، جبکہ سیکریٹری انکم ٹیکس پالیسی ایف بی آر محمد امین قریشی کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے جاوید احمد قمبر کی 5 ستمبر 2027 تک تعلیمی رخصت منظور کرلی گئی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں اور رخصت سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔