ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،65 فیصد اضافہ واپس

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،65 فیصد اضافہ واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان اہم اجلاس میں کرایوں سے متعلق معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے، جس کے بعد خود ساختہ 65 فیصد کرایہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔ اب بسوں کے کرایوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق نئے اضافے کے تحت کرایہ نامہ دوبارہ مرتب کیا جائے گا اور اسی بنیاد پر نئی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی اس فیصلے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوکن پرچی، ٹول پلازہ فیس اور جرمانوں میں کمی کی جائے تاکہ اخراجات میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

رانا محسن کا کہنا ہے کہ 25 سے 30 فیصد اضافے کے مطابق نیا کرایہ نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔