ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

      زیارت  میں برفباری، شہر نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

      زیارت  میں برفباری، شہر نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :زیارت میں ماہ اپریل کے دوران خلاف توقع برفباری نے ایک بار پھر خوبصورت تاریخی و سیاحتی مقام کو سفید چادر میں ڈھانپ دیا ،جبکہ کوئٹہ کے نسبتاً ٹھنڈے پہاڑی سلسلوں ہنہ اور تکتو میں بھی شام کے وقت برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق تقریباً آٹھ سال بعد اپریل میں ہونے والی اس برفباری کو غیر معمولی موسمی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ اچانک موسم کی اس تبدیلی کے باعث علاقے میں موجود سیب، چیری، خوبانی اور دیگر پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے مقامی کاشتکاروں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب برفباری کے بعد زیارت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور برف سے ڈھکے پہاڑوں اور درختوں نے دلکش منظر پیش کیا، جس کے باعث سیاحوں کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔

 انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔