خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں بارش، بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں بارش، بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر ، اسلام آباداورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جمعرات  کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر با لائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور اور با جوڑ میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تا ہم مری،گلیات میں چند مقا ما ت پر جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں ، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تربت، پنجگور، خضدار، چا غی اورواشک میں تیز ہواؤں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان  ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔