"18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی لگائی جائے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ۔
متن کے مطابق کم عمری کی شادی کا مسئلہ نوجوان لڑکیوں ،عام لوگوں کیلئے سنگین معاملہ ہے۔کم عمری کی شادی لڑکیوں کی زندگی اور صحت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

دوسری جانب سفارش بھی کی گئی کہ عوام کو کم عمری کی شادیوں کے خطرات سے آگاہ کیا جائے جس کا علم ان کو نہیں ہے۔