کرکٹ میچ:واسا الیون نے سی سی پی او الیون کو 38 رنز سے پچھاڑ دیا

کرکٹ میچ:واسا الیون نے سی سی پی او الیون کو 38 رنز سے پچھاڑ دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سی سی پی او الیون اور واسا الیون کے درمیان دوستانہ میچ،واسا الیون نے میچ 38 رنز سے جیت لیا۔ واساالیون کی جانب سے عاصم رضا نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہو رکرکٹ کلب گراونڈ میں سجارنگا رنگ کرکٹ کا میلا،لاہور پولیس کے افسران نے وردیاں اتاریں اور کرکٹ کٹ زیب تن کی اور واسا الیون کا سامنا کرنا پہنچ گئے۔واساالیون بھی بھرپورتیاری سے گراونڈ میں پہنچی اور لاہور پولیس کی ٹیم سی سی پی او الیون کا بھرپور سامنا کیا۔

 واسا الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز کااسکورکیا۔ واسا الیون کی جانب سے عاصم رضاء نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور پولیس کی جانب سے شہزار رفیق اٹھائیس رنز دے کر تین جبکہ رضاء تنویر 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔جواب میں سی سی پی او الیون نے بھی بھر پورمقابلہ کیاتاہم 38 رنز قبل ہی ہمت ہار گئی۔

 سی سی پی او الیون حسین کشور کی 59 رنز کی مدد سے مقررہ 20 اووز میں 170 رنز بنا سکی،واسا الیون کی جانب سے شہباز اعجاز 33 رنزجبکہ مدثر جاوید 22 رنز دے کر بالترتیب 3 اور 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔