وقت سے قبل آٹا سنٹر بند، وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قصور: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک  قصورپہنچ گئے۔  

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی قصورمیں سمارٹ میرج ہال میں قائم مفت آٹا سنٹر پہنچے تو سنٹر بند تھا، جبکہ سنٹر کاعملہ اندر بیٹھا دیگر کاموں میں مشغول تھا۔ وقت سے قبل آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر بند ہونے پر وزیراعلیٰ شدید برہم ہوئے۔ 

عملہ سنٹر بند کرنے کے حوالے سے محسن نقوی کے سوالات کے جواب نہ دے سکا۔ محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور کووارننگ دی، جبکہ وزیراعلی نے  اسسٹنٹ کمشنر سٹی رضوان الحق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ وقت سے قبل آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کو بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ابھی 4بجنے میں 20منٹ رہتے ہیں تو سنٹر پہلے کیوں بندہے۔ جس نے بھی غلط بیانی کی اس کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔سنٹر بند کرنے کا یہ کوئی طریقہ ہے نہ ہی جواز۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی آمد کے بعد عملے نے شادی ہال میں قائم آٹا سنٹر کے شٹر اوپر اٹھا دئیے او ر شہریوں کو سنٹر میں داخلے کی اجازت دی۔ سنٹر میں موجود عملہ بھی کرسیوں پر براجما ن ہوگیا اور آٹے کی فراہمی کا آغاز کیا۔

Bilal Arshad

Content Writer