ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نماز جمعہ کے حوالے سے گورنر پنجاب کی عوام سے اپیل

 نماز جمعہ کے حوالے سے گورنر پنجاب کی عوام سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچائو کیلئے نمازجمعہ گھر وں میں ادا کر یں.
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام گھروں میں رہیں کورونا وائرس لینے باہر نہ جائیں، اپوزیشن تجویز نہیں تنقید کی پالیسی پر گامزن ہے . انہوں نے کہا کہ کوروناکیخلاف دشمن سے جنگ جیسے جذبہ کی ضرورت ہے ، چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ہمیں بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی. 

چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ 22کروڑ عوام کو چٹان جیسی مضبوطی سے کوروناکیخلاف کھڑاہونا ہے ، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں . انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے '' محدود رہیں اور محفوظ رہیں اور کورونا کو شکست دیں .

پنجاب حکومت کی جانب سے بھی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے اجتماعات کرنے کے بجائے گھروں میں نماز ادا کریں، جبکہ ایوان وزیر اعلیٰ سمیت تمام سرکاری مساجد میں بھی صرف خطیب اور موذن ہی نماز جمعہ ادا کر سکیں گے،مساجد میں پانچ سے زیادہ افراد نماز جمعہ ادا کرنے سے گریز کریں۔

پنجاب حکومت  نماز جمعہ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروائے گی،  آج بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گزشتہ جمعے کا طریقہ کار اپنایا جائے گا، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر مساجد میں 3سے 5 افراد بشمول خطیب،موذن اور انتظام کرنے والے کو نماز جمعہ کی اجازت ہوگی۔

موجودہ ملکی حالات میں کورونا وائرس کے باعث حکومت وقت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے 5افراد کی جوشرط رکھی ہے اس حوالہ سے دارالافتاء جامعہ نعیمیہ کی طرف سے شرعی فتوی جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے سماجی دوری اختیار کی جائے اور افراد کا اکٹھ نہیں ہونا چاہیے۔

اس حوالہ سے فقہاء کرام کی طرف سے جونماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے اذان عام کی شرط رکھی گئی ہے اس میں خلل کاباعث نہیں بنے گی کیوں کہ متعدی مرض والا جس سے موذی مرض کے ملحق ہونے خدشہ ہو اسے مسجد میں آنے سے روکنا جائز ہے کیو ں کہ کورونا وائرس ملحق مرض ہے یہ لوگوں کے باہمی ملنے سے پھیلتا ہے لوگوں کی جان کا تحفظ ضروری ہے اس لئے تین سے پانچ افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ ادا ہوجائے گا۔ جن افراد کو حکومت وقت حفاظتی اقدامات کے پیش نظرمسجد میں آنے سے روکتی ہے وہ شرعی معذور ہیں ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی۔ پنجاب اور سندھ میں گیارہ، گیارہ ہلاکتیں، ملک بھر میں 2386 افراد متاثر، 9 کی حالت نازک ہے۔