کرکٹ ورلڈکپ، پی سی بی نے 27 کھلاڑیوں کے ویزے کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں

کرکٹ ورلڈکپ، پی سی بی نے 27 کھلاڑیوں کے ویزے کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2019 کے لئے 27 ممکنہ کھلاڑیوں کے برطانوی ویزے کے حصول کے لیے درخواست دے دی، وہاب ریاض، آصف علی اور عابد علی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل جبکہ عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لئے 27 ممکنہ کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزوں کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، پاور ہٹنگ میں اپنا لوہا منوانے والے آصف علی کے ساتھ ساتھ کینگروز کے خلاف ڈیبیو پر سنچری سکور کرنے والے عابد علی، محمد رضوان کے ویزوں کے لئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان کے ساتھ ساتھ عمر اکمل کے ویزے کی بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ محمد رضوان کو بطور بلے باز، عابد علی کے تیسرے اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد حفیظ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کا انحصار ان کی فٹنس پر ہے۔