این اے 124: اہالیانِ علاقہ کیلئے خوشخبری، ترقیاتی کاموں کیلئے 30کروڑ کے فنڈز منظور

این اے 124: اہالیانِ علاقہ کیلئے خوشخبری، ترقیاتی کاموں کیلئے 30کروڑ کے فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علی: این اے124میں الیکشن سےقبل ترقیاتی کاموں کیلئے30کروڑ کےفنڈز کی منظوری، سیوریج،گلیوں کی پختگی،سٹریٹ لائٹس،واٹرسپلائی سمیت دیگرترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این اے124میں الیکشن سےقبل ترقیاتی کاموں کیلئے30کروڑ کےفنڈز کی منظوری دے دی گئی۔سیوریج،گلیوں کی پختگی،سٹریٹ لائٹس،واٹرسپلائی سمیت دیگرترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے تمام صوبوں کو متحدہوکروفاق کو مضبوط کرناہوگا۔جبکہ تعلیم ،صحت اورانفراسٹرکچرکےشعبہ میں مثبت کام ہوا۔ امن کی بحالی میں سوات و دیگرعلاقہ کےلوگوں کی قربانیاں بےمثال ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا،محکمہ خزانہ نے بجٹ سمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی 

 دوسری جانب رفیق احمد رجوانہ کا کہنا تھا کہ وفاق مضبوط ہوگا تو عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔جبکہ وفود کےتبادلوں سے ایک دوسرے کے  تجربات سےسیکھنے کاموقع ملتا ہے۔ پنجاب کی قیادت نےخودکوعوام کی خدمت کیلئے وقف کیا ہواہے۔