ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بہت دکھ ہے، دیگر معاملات بھی دیکھ رہے ہیں, محسن نقوی

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بہت دکھ ہے، دیگر معاملات بھی دیکھ رہے ہیں, محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرفارمنس کے علاوہ دیگر معاملات بھی دیکھ رہے ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا انہیں بہت دکھ ہے اُنہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا وہ ضروری تھا، تاہم پرفارمنس کے علاوہ دیگر معاملات بھی ہیں جنہیں فی الحال دیکھا جا رہا ہے۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ کے علاوہ بات کرنے کا وقت نہیں، وہ تنقید سے نہ گھبرائے ہیں اور نہ گھبراتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔