سٹی 42: بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے ایجنٹ خوارج نے ہیڈکوارٹر کی سیکیورٹی توڑنے کی ناکام کوشش کی ،ناکامی پر خودکش گاڑی سے دھماکہ کیا ، ہیڈکوارٹر کی دیوار اور قریبی عمارتیں متاثر ہوئے ،دھماکے میں تین معصوم شہری زخمی ہوئے۔
پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ جواب دیا،فورسز نے فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج اور ایف سی کے چھ جوان شہید ہوئے
کلیئرنس آپریشن جاری، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا،قوم اور سیکیورٹی فورسز ہر قربانی کے ساتھ زیادہ متحد اور پرعزم ہیں۔