ہانگ کانگ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 ہانگ کانگ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: Pakistan vs Hong Kong
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ میں کھیلےجارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم آج کا یہ میچ ناک آؤٹ ہے، جیتنےوالی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بھارت گروپ اے سے جبکہ افغانستان اور سری لنکا گروپ بی سے پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوجائے گا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر