ابرارالحق کو ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

Abrar ul Haq
کیپشن: Abrar ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے تحت سردار شاہد احمد لغاری نئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت نے چیئرمین ہلال احمر کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔