(اکمل سومرو) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی شرط رکھ دی، انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ گیارہ ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے گیٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن 11 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فیکلٹی آف کیمسٹری اینڈ لائف سائنسز، فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کا انٹری ٹیسٹ 19 ستمبر کو ہوگا۔ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف لینگویج کا انٹری ٹیسٹ 20 ستمبر کو ہوگا ۔100 نمبروں پر مشتمل انٹری ٹیسٹ کیلئے 3 گھنٹے کا دورانیہ مقرر ہوگا ۔یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن فیس 1500 روپے مقرر کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس آنرز اور ماسٹرز ڈگریوں میں داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا، سات ستمبر سے داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس آنرز اور ماسٹرز ڈگریوں میں داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے تحت آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا آغاز 7 ستمبر سے ہوگا۔
امیدوار پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر 28 ستمبر تک داخلہ فارم جمع ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی نے کوٹہ اور سپورٹس کی بنیاد پر داخلوں کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا۔ نئی پالیسی کے مطابق 2014ء سےلیکر 2019ء تک گریجویشن کے امتحانات پاس کرنے والے امیدواروں کے نمبروں پر میرٹ لسٹ میں کٹوتی ہی جائے گی۔ یونیورسٹی نے نئی ایڈمیشن پالیسی اپنی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی ہے۔