ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور میں پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ 

پشاور میں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ 

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابھی ملنے والی معلومات کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے ایک شہید ہوچکا ہے۔ 

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔