ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا

ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا.

ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ  کے بعد پی پی  نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کی مسلسل تنقید پر آواز اٹھائیں گے ۔

 ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان ایوان میں آواز اٹھانے کے بعد اجلاس سے واک آوٹ کریں گے اور ن لیگ کے خلاف ایوان اور ایوان سے باہر احتجاج کیا جائے گا .