تیز بارش یا گرمی کی تپش؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

تیز بارش یا گرمی کی تپش؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک   رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔

 منگل کے روز موسم کی   صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شام یا رات میں چترال اورکوہستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا ، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں  دن کے اوقات میں  گرم رہے گا۔

دوسر ی جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا ، بلوچستان جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران  گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا جبکہ دوسری جانب  کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer