سعودی عرب میں پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ، پی آئی اے سمیت 26 ائیرلائن کو وارننگ نوٹس جاری

 سعودی عرب میں پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ، پی آئی اے سمیت 26 ائیرلائن کو وارننگ نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سعودی عرب میں پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کا معاملہ، پی آئی اے سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائینز  کو وارننگ نوٹس جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وارننگ میں  سعودی ایئر لائن ، پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائن بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 26 ائیرلائن کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے۔ 

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے وارننگ دی گئی کہ اگر ائیرلائن نے اپنی پروازوں کی پرفارمنس ٹھیک نہیں کی تو موسم گرما میں ان کے سلاٹ میں کمی کردی جائے گی، پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پر آمد اور روانگی کو یقینی بنائے گا۔ 

واضح رہے کہ پی آئی اے کو جرمانے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔ 

پی آئی اے کا سعودی عرب کے لئے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔ طیارے خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔