معمولی تلخ کلامی کا بھیانک انجام، خاتون قتل

معمولی تلخ کلامی کا بھیانک انجام، خاتون قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر خاتون کو قتل اور اس کے شوہر کو شدید زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذوالقرنین عرف حیدر شاہ اور شہری عدنان نے ایک دوسرے کے قریب موٹر سائیکل مکینک کی دوکانیں بنا رکھی تھی۔معمولی بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس کا ملزم ذوالقرنین کو رنج تھا، ذوالقرنین نے شہری عدنان کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی اسد مظفر کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے شہری عدنان اور اس کی بیوی ثمرہ شدیدزخمی ہو گئے تھے اور ثمرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سروس ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی تھی،انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے قتل اور اقدام قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کیا جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں سے پنجاب کے مختلف شہروں میں جرائم کی شرح ایک اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے،لاہور میں بڑھتے جرائم نے لوگوں کی ناک میں دم کررکھا ہے، آئے روز قتل کی واردات یازیادتی کے لرزہ خیز واقعات ہورہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کو گاڑیوں کی خریداری اور مینٹیننس کے لیے تین ارب 18 کروڑ کے اضافی فنڈز جاری ہوئے، لیکن لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم گذشتہ سالوں کی نسبت بڑھے۔

دو ہزار انیس میں 2 ہزار436 افراد قتل ہوئے جبکہ 2020 میں اب تک 2 ہزار 610 کے قریب افراد قتل ہو چکے ہیں،شہر میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے۔ پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer