اجمیر میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو مسجد میں قتل کر دیا

Imam Masjid, Indi, Muslim persecution in India, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت میں نامعلوم افراد نےامام مسجد کو مسجد میں تشدد کرکے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں30 سالہ امام مسجد محمد ماہر کو مبینہ طور پر 3 نقاب پوش افراد نے  تشدد کر کے قتل کیا۔

 یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب مسجد کے امام صاحب کچھ شاگردوں کے ہمراہ مسجد میں موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد مسجد میں داخل ہوئے اور امام مسجد پر لاٹھیوں سے حملہ کر کے فرار ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے امام مسجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس نے قتل کی وجوہات سامنے نہیں بتائیں۔ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔