قتل کے مفرور ملزم کی آذربائیجان سے گرفتاری اور لاہور روانگی

Punjab Police, Proclaimed absconder arrested from Azerbaijan, Lahore Airport, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب پولیس نے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو آذربائیجان سے گرفتار کر لیا۔

 پنجاب پولیس کے  ترجمان نے بتایا ہے کہ اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا۔

 اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا، قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے لاہور کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔

 ترجمان نے بتایا  کہ سپیشل آپریشنز سیل کی پولیس ٹیم آج رات ایک بجے ملزم کی حوالگی کے لئے  لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی۔

پنجاب پولیس جرائم کے رجحان کے خاتمہ کے لئے، سنگین جرائم کر کے ملک سے باہر بھاگ جانے والے ملزموں کو گرفتار کر کے واپس لانے کے لئے خاص طور سے کوششیں کر رہی ہے۔ اس سال  بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

پنجاب پولیس کے  آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لایا جا رہا ہے۔