ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے اہم ریکارڈ ویرات کوہلی سے چھین لیا

Babar Azam, Fifty Runs record, T20 cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پڑوسی ملک کے ہیرو ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا اور  عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ 

 بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ ففٹی بنانے  کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 بابر اعظم نے یہ کام  لاہور میں جنوبی افریقہ کے ساتھ  تیسرے   ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا۔ 

 بابر اعظم نے  36 گیندوں پر 51 رنز سکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔

  اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

  گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر  رہے، وہ اس دوران بھی ٹی ٹوینٹی کھیل رہے ہوتے تو یہ اور کئی مزید ریکارڈ ٹوٹ چکے ہوتےْ

 ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔