ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور تعلیمی بورڈ کا احسن فیصلہ

Lahore Board
کیپشن: Lahore Board
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے لاکھوں امیدواروں کو بینک فیس آن لائن جمع کروانے کی سہولت فراہم کردی۔

لاہور تعلیمی بورڈ  نے احسن فیصلہ کرلیا، لاہور بورڈ نے امیدواروں کو فیس جمع کروانے کی آن لائن سہولت مہیا کردی, لاکھوں طلبا رجسٹریشن، داخلہ، ری چیکنگ اور اسناد کی فیس بینک میں آن لائن جمع کروا سکیں گے۔ اب طلبا کو فیس جمع کروانے کیلئے بینک کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔

 والدین کسی بھی بینک کی ایپ کے ذریعے فیس گھر بیٹھے جمع کروا سکیں گے، طلبا اپنے چالان نمبر سے قبل برانچ نمبر لکھ کر فیس جمع کروا سکیں گے،مذکورہ فیصلہ سے سالانہ 20 لاکھ طلبا مستفید ہونگے۔