ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض چوہان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے آگئی

فیاض چوہان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) فیورٹ فیاض الحسن چوہان کو ہٹانے کی اندرونی کہانی کیا ہے کیوں ہٹایا گیا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے کابینہ کے سینئر وزراء تحفظات رکھتے تھے کہ ٹی وی سکرین پر فیاض الحسن چوہان کے علاوہ کسی اور کو آنے کا موقع نہیں دیا جاتا تھا، کابینہ کے سنئیر اراکین اس بات کا گلہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے بھی کرچکے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈیفنڈ کرنے کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی تھی جس میں سینئر وزراء شامل تھے لیکن ان کو موقع ہی نہیں دیا جاتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم میں فیاض الحسن چوہان کی مداخلت بھی ہٹانے کی وجہ بنی، پارٹی کے چیف آرگنائزر اس حوالے سے وزیراعلی کو شکایات بھی کرچکے تھے۔ سابق وزیراطلاعات سوشل میڈیا میں اپنے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔ گزشتہ ہفتے ایوان وزیراعلی میں سوشل میڈیا کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے کو اٹھایا بھی گیا۔

ذرائع نے بتادیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے آنے والی ہدایات بھی وزیراطلاعات نظر انداز کرجاتے۔ وزیراعلی ہاؤس سے کئی بار فیاض الحسن چوہان کو سمجھانے کی کوشش بھی رائیگاں گئی اور پھر وزیراعلی ہاؤس نے معاملات کی باقاعدہ شکایات بھی وزیراعظم کو کیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کو دو مرتبہ پہلے بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔