ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند, محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ

خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند, محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 2025کی سکول شماری کی بنیاد پر سکول بند یا آؤٹ سورس ہوں گے۔  خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند کیے جائیں گے جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی والے سکول آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق متوقع سکولوں کو نواز شریف سکول آف ایمننس کیٹگری میں شامل کیا جائے گا جبکہ 100 سے 150 انرولمنٹ والے سکول آؤٹ سورسنگ لسٹ میں شامل ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن اس سے قبل 13 ہزار کے قریب سکول آؤٹ سورس کر چکا ہے۔