ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت اجلاس، نئے عہدیداران مقرر

ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت اجلاس، نئے عہدیداران مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ٹاؤن کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔

اجلاس کے دوران چودھری منیر کو صدر ٹاؤن پیپلز پارٹی کا صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن دیا گیا، جبکہ چوہدری بشارت کو سینئر نائب صدر کا عہدہ سونپا گیا۔

اسی طرح ملک ذوالفقار کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اکرام الحق کو سیکرٹری ریکارڈ، محمد ندیم کو نائب صدر اور ارشد ملک کو فنانس سیکرٹری کے عہدوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

اس موقع پر ثمینہ خالد گھرکی نے نو منتخب عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔