عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا کتاب میلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رواں سال تیسری مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے پبلشرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کتاب میلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کتاب میلہ اب نومبر میں دوبارہ منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ اس دوران تمام سٹالز کی کیٹیگریز اور قیمتوں کا ازسرنو تعین بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ کتاب میلہ دو بار ملتوی ہو چکا ہے۔