ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

LUMS میں بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں پر 2 روزہ سمٹ کا آغاز

LUMS میں بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں پر 2 روزہ سمٹ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں پر دو روزہ سمٹ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ماہرین، پالیسی ساز اور ٹیکنالوجی ایکسپرٹس شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلاک چین اور مصنوعی ذہانت پاکستان کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں، جبکہ پاکستان فری لانسنگ کے عالمی شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

سمٹ کے دوران ماہرین نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے واضح قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین کے مطابق غیر واضح پالیسی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل کرنسی قوانین میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔

دو روزہ ایونٹ کے پہلے دن مختلف سیشنز میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال، مالیاتی نظام میں بہتری اور سرکاری ریکارڈ کو جدید بنانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر علی چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔