ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی بیگنگ مہم:پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 3 روز میں 76 گداگر گرفتار

 اینٹی بیگنگ مہم:پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 3 روز میں 76 گداگر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں ٹریفک پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 3 روز کے دوران 76 گداگروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور کے حکم پر اینٹی بیگنگ ٹیمیں متحرک رہیں، جس کے نتیجے میں بھکاریوں کو سڑکیں چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ گرفتار افراد میں 20 خواتین، 17 مرد، 15 بچے اور 24 خواجہ سرا شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پکڑے گئے افراد میں سے 70 کو ایدھی فاؤنڈیشن کے مراکز منتقل کر دیا گیا، جبکہ 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے ساتھ ساتھ ان کے نیٹ ورک اور گینگ چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

 مزید برآں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے بھی بھکاریوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے تاکہ اس ناسور کا مؤثر خاتمہ کیا جا سکے۔