ثمرہ فاطمہ: لاہور میں موسم نے آج صبح ہی سے گرم رنگ دکھانا شروع کر دیا، جہاں شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے حبس کی کیفیت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے اثرات لاہور سمیت دیگر شہروں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ شہر میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 5 مئی تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے۔