سٹی42: کینیڈا کی نئی پارلیمنٹ کا افتتاح انگلینڈ کے گنگ چارلس تھرڈ کریں گے۔ کینیڈا کی یہ پارلیمنٹ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں سٹیٹ بنانے کے بچگانہ نعرے کے ردعمل میں الیکشن جیتنے والے لبرلز سے بھری ہوئی ہے۔ اب وہ صدر ٹرمپ کے سینے پر مونگ دلنے کے لئے پارلیمنٹ کا افتتاح کینیڈین جمہوریت کی دیرینہ روایت پر عمل کرتے ہوئے انگلینڈ کے کِنگ سے کروائیں گے۔ کنگ کا خود افتتتاح کے لےئ آنا روایت کے مطابق نئی پارلیمنٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ اعزاز کی بات ہے۔
لندن میں شاہی خاندان نے شاہ چارلس سوئم کے کینیڈا کی پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے کے لیے کینیڈا کے دورے پر جانے کے پروگرام کی تصدیق کی ہے۔
کنگ چارلس III - جو برطانیہ کے علاوہ کینیڈا کی ریاست کے آئینی / رسمی سربراہ بھی ہیں - اور ان کی ملکہ کیملا نے سوشل پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وہ 26 سے 27 مئی تک اوٹاوا کا دورہ کریں گے۔
وہاں رہتے ہوئے، وہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے ریاستی افتتاح میں شرکت کریں گے، جہاں توقع ہے کہ کنگ چارلس تقریر کریں گے۔
کینیڈا میں پارلیمنٹ کے افتتاح کی نادر تاریخ
اکتوبر 1957 میں ملکہ الزبتھ II نے کینیڈا کی نو منتخب پارلیمنٹ کا افتتاح کیا تھا۔
اگرچہ کینیڈا ایک آزاد ملک ہے، یہ برطانوی دولت مشترکہ کا رکن ہے، دولت مشترکہ کا رکن تو پاکستان بھی ہے لیکن کینیڈا کے آئین میں انگلینڈ کے بادشاہ یا ملکہ کو کینیڈا کی ریاست کا آئینی / رسمی سربراہ مانا گیا ہے۔ اس روایت کے تحت انگلینڈ کے کنگ چارلس III کینیڈا کی نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔
لبرلز نے الیکشن جیت کر کینیڈا کی روایت پر عمل کرنے کو ترجیح دی جس سے ان کے نیشنلزم کا ایک خاص طریقہ سے اظہار ہو گا۔
انگلینڈ کے شاہی خاندان کی خود انگلینڈ مین اہمیت اب بہت کم رہ گئی ہے اور ریست کے امور مین ان کی کوئی وقعت باقی نہین رہی سوائے اس کے کہ وہ ہاؤس آف لارڈز میں کچھ روایتی نامزدگیاں اب بھی کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کے بہت سے احکامات پر رسمی دستخط کنگ کے ہوتے ہیں۔ کینیڈا مین کنگ چارلس کی روایتی تقریر؛ شاہی خاندان کے لیے یہ ایک نادر واقعہ ہو گی۔
ملکہ الزبتھ دوم واحد شاہی خاتون تھیں جنہوں نے دو بار کینیڈا کی نو منتخب پارلیمنٹ کا آغاز کیا تھا۔
آخری بار کوئین الزبتھ دوم نے 1977 میں پارلیمنٹ کا افتتاح کیا تھا، اور اس سے پہلے 1957 میں.
عام طور پر، انگلینڈ کا کنگ یا کوئین خود پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے کے بجائے، گورنر جنرل سے یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ اور کینیڈا میں گنگ کے نمائندے کے طور پر گورنر جنرل تخت سے تقریر کرتا ہے۔
کنگ چارلس اس سے پہلے 19 بار کینیڈا کا دورہ کر چکے ہیں، آخری بار وہ 2022 میں ملکہ کیملا کے ساتھ کینیڈا آئے تھے۔