ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کا آغاز، آج شب کہاں کہاں امکان

بارش کا آغاز، آج شب کہاں کہاں امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ویسٹرلی وِنڈز کے اعجاز سے لاہور میں آج شب بھی  بارش ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ کچھ علاقوں میں بارش کی اکا دکا کنیاں گرنے لگی ہیں لیکن موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش برسنے کا امکان کم ہے۔ پنجاب کے کئی دوسرے علاقوں میں البتہ بارش شروع ہو گئی ہے۔

لاہور میں کل کی بارش کے بعد آج دن بھر آسمان پر ہلکے بادل رہے اور موسم میں حدت بہت کم ہو گئی۔  تب بھی تھرما میٹر پر ٹمپریچر  36 ڈگری سیلسئیس تک نوٹ کیا گیا۔ 

آج شب شہر مین بارش ہونے کا امکان برائے نام ہے لیکن تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے مزید بادل سورتحال کو بدل سکتے ہیں اور علی الصبح مزید بارش ہو سکتی ہے۔ 

کل ہفتہ اور پرسوں اتوار کے روز لاہور کے مطلع پر بادل موجود رہیں گے، ٹھنڈی ہوا بھی چلے گی اور براش کا دارومدار لہوریوں کی دعاؤں پر ہو گا کیونکہ اب تک فضا میں موئسچر نسبتاً تھوڑا ہے۔