ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرسٹ ایئر کے امتحانات، تاریخ سامنے آگئی

فرسٹ ایئر کے امتحانات، تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملتان کے تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سٹوڈنٹس کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔ 

تعلیمی بورڈ کےمطابق فرسٹ ایئر کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے، امیدواران کو رول نمبر سلپس 10 مئی تک جاری کر دی جائیں گی ، دس مئی تک رول نمبر سلپ حاصل نہ کرنے والے سٹوڈنٹس بورڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

تعلیمی بورڈ انتظامیہ کے مطابق 75 ہزار 6 سو 49 سٹوڈنٹس فرسٹ ایئر کا امتحان دیں گے، فرسٹ ایئر امتحانات کے لیے کل 180 امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔