سٹی 42: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا
سی سی ڈی سول لائن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی قبضہ میں لیکر پولیس کے حوالے کر دی،گرفتار ملزم عبدالقیوم سے دوکلاشنکوف اور درجنوں گولیاں برآمدہوئیں ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ قتل کا بدلہ لینے کی تیاری کر رہا تھا ، گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
ہربنس پورہ کےعلاقےمیں رینٹ اےکارکےدفترپرفائرنگ
واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی،فائرنگ کا واقعہ رات گئے تاج باغ میں پیش آیا،نامعلوم افراد نے رینٹ اے کار کے دفتر پر فائرنگ کی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ متاثرہ دفترانتظامیہ کی درخواست پر قانونی کارروائی جاری ہے ،