ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے جبکہ وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
عدالت نے ملزم ساحرحسن کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا تھا،ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اوراس سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا تھاجس پر عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے معاملہ سیشن عدالت کو بھیجا تھا۔