ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ای ڈبلیو آر سسٹم کا نفاذ

گندم کے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ای ڈبلیو آر سسٹم کا نفاذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:  پنجاب حکومت کا کسان دوست اقدام,گندم کی اوپن مارکیٹ پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گندم کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ای ڈبلیو آر سسٹم کا نفاذ کر دیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول محمد اجمل بھٹی سے پرائیویٹ بینکوں کے نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت بینکوں کے ذریعے کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی ہوگی۔

 محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ کاشتکاروں کی جمع کرائی گئی گندم کی 70 فیصد تک فوری ادائیگی کی جائے گی، کسانوں کو ویئر ہاؤسز میں گندم رکھنے کیلئے 4 ماہ تک کا مکمل کرایہ ،مارک اپ حکومت ادا کرے گی،پہلے آئیے، پہلے پائیے" پیکج کا آغاز، کاشتکاروں کو حکومت براہ راست ریلیف دے رہی ہے۔

  سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے باعث گندم قیمتوں میں بہتری سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،ڈیجیٹل نظام کے تحت گندم سٹوریج سے ای مارکیٹ کے راستے کھلیں گے۔

  بینکنگ نمائندگان کا کہنا تھا کہ حکومتی ریلیف پالیسی کا خیر مقدم، گندم کاشتکاروں کو بہتر معاوضے میں معاون ہوگی۔