ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دواہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

Pmln,Liaqat abbas bhatti,Sayyed shoaib shahnawaz,City42
کیپشن: Pmln flag,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حافظ آباد (میاں مظہر ) سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی اور سابق ایم پی اے سید شعیب شاہنواز  کی ماڈل ٹاون میں سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

  سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی حافظ آباد سے دو دفعہ ایم این اے اور وفاقی وزیر  رہ چکے ہیں جبکہ سید شعیب شاہنواز سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ قاف  پرویز الہی گروپ میں تھے۔  ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ  صدر محمد بخش تارڑ اور  حافظ آباد سے مقامی قیادت بھی موجود تھی،حمزہ شہباز شریف نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ویلکم کیا ہے۔