سٹی 42 : پی ڈی ایم اے کا پنجاب بھر میں کل تک بارشوں کا الرٹ جاری.
تفصیلات کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح اور مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ہدایت میں کہا کہ واسا ، میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں۔بارش کے دوران متعلقہ افسران فیلڈ میں سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔