ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی پر ’بجلی‘ گرادی

Anti corruption Departement raid Pervaiz Elahi house
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

ہائی کورٹ میں پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے روز چھاپے مارے جار رہے ہیں، ہر روز نئی ایف آئی آر درج کرکے ریڈ کر دیا جاتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے اور نئے مقدمے درج کرنے سے روکا جائے ۔

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے ، جب تک رپورٹ نہیں آتی کیسے آپکی بات مان سکتے ہیں، پولیس کو اپنا زور لگانے دیں جب معاملہ عدالت آئے گا تو دیکھ لیں گے۔

عدالت نے آئی جی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے روکنے کی فوری استدعا مسترد کردی۔