ٹائیگر فورس کی تشکیل سوالیہ نشان بن گئی

ٹائیگر فورس کی تشکیل سوالیہ نشان بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کا لاہور میں ٹائیگر فورس کی داغ بیل ڈالنے سے انکار، ٹائیگر فورس کہاں ہے اور کب بنے گی، پنجاب حکومت اور پارٹی رہنما لاعلم نکلے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ٹائیگر فورس لاہور میں کب بنے گی اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو پایا ہے۔ پارٹی قیادت بھی فورس کے لاہور میں قیام سے بے خبر ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال لاہور میں ٹائیگر فورس نہیں بنائی جارہی، قیادت کو ٹائیگر فورس کے قیام بارے میں آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پورٹل پر لاہور کے کارکنوں نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن انہیں کسی بھی جانب سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم ٹائیگر فورس ابھی صرف سیالکوٹ کی حد تک ہی محدود ہے۔

یاد رہے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا سے ریلیف کے لیے ٹائیگر فورس بنا رہا ہوں، یہ نوجوانوں کی وہ فورس ہوگی جو ہماری کمی کو فوج اور ہماری انتظامیہ سے مل کر پوری کرے گی۔

  کورونا  ٹائیگر فورس کو ہینڈل کرنے کے لیے ضلع، تحصیل اور یوسی سطح پر کمیٹی بنے گی، 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی ضلع کی سطح پرڈپٹی کمشنر،تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر اور یو سی میں سیکرٹری یونین کونسل کرے گا،  ٹائیگر فورس  کورونا متاثرین کو کھانا پہنچانے اور قرنطینہ مراکز کی انتظامیہ کو اسسٹ کرنے کے فرائض سرانجام دے گی۔

ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں میں ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر آگاہی پھیلانا بھی شامل ہے، کورونا سے وفات پانے والے شہریوں کی آخری رسومات میں کورونا  ٹائیگر فورس مدد فراہم کرے گی،  ٹائیگر فورس بے روزگار، مزدوروں اور مستحق افراد کی نشاندہی بھی کرے گی۔