ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر 53 تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تحصیل بائیزئی، خوئزئی اور صافی کے سرحدی علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان کشیدہ حالات کے تناظر میں طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔