ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، روس سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر خام تیل کی قیمتوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔بینچ مارک لندن بریٹ آئل 4.85 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔لندن برینٹ ائل 5.10 ڈالر مہنگاہوکر 110.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں لندن برینٹ آئل 12.42 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
امریکی خام تیل 5 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔امریکی خام تیل 5.15 ڈالر مہنگا ہوکر 108.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں امریکی خام تیل 18.34 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
ماہرین کا کہناتھا کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پر خام تیل مہنگا ہورہاہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وکرین میں جنگ جاری رکھنے پر مزید ممالک نے روس پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا ہے،جس کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے بڑے تیل کی پیداوار کے ملک سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں خام تیل کی سپلائی میں روس کا دس فیصد حصہ ہے،روس یومیہ 30 لاکھ بیرل سے 50 لاکھ بیرل خام تیل کی سپلائی کرتا ہے۔روس یومیہ 30 لاکھ بیرل تک ریفائنری پیٹرولیم مصنوعات بھی سپلائی کرتاہے۔روس پر پابندی کے بعد تیل کی سپلائی میں بحری جہاز نہ ملنے اور ادائیگی کے مسائل کا سامنا ہے۔