ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر محکمہ اوقاف کا نوٹس

سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر محکمہ اوقاف کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) داتا دربار پر حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے نوٹس لے لیا۔

داتا دربار میں حفاظت پاپوش کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر سٹی فورٹی ٹو نے پردہ فاش کیا تو صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور ان ایکشن آگئے۔ صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اوقاف کے افسران سے ٹھیکیدار کو قوانین کے برعکس نوازنے والے اوقاف ملازمین کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کسی بھی افسر کے غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، داتا دربار پر حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں بے ظابطگیاں کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بے ضابطگیوں میں ملوث ذمہ داراوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گے۔

واضح رہے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا  انکشاف سامنے آیا ہے، ٹھیکیدار نے داتا دربار انتظامیہ کی ملی بھگت سے قوانین کے مطابق بولی کی رقم جمع نہ کروائی۔

 بولی مکمل ہونے پر ٹھیکیدار کو ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے کی ادائیگی فوری کرنا تھی تاہم ٹھیکیدار نے قوانین کے برعکس انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی، جس پر ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار نے بانوے لاکھ روپے کی ریکوری کرنے پر مراسلہ بھجوایا اور ساتھ ہی عدم ادائیگی پر ٹھیکہ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

ٹھیکیدار کی جانب سے کم ادائیگی کرنے پر  تحقیقات کرنے کی بجائے دربار انتظامیہ نے ہیڈکواٹرز کو آگاہ کیا، بے ضابطگیوں کے باوجود ہیڈ آفس اور داتا دربار انتظامیہ نے  تحقیقات شروع نہ کیں اور نشاندہی ہونے کے باوجود کیس کو فائلوں کی نذر کر دیا۔