پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پرائیویٹ یونیورسٹیز کھولنے کا اختیار مل گیا

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پرائیویٹ یونیورسٹیز کھولنے کا اختیار مل گیا
کیپشن: City42 - PHEC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کے درمیان اختیارات کی جنگ ختم، یونیورسٹیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ، نئے ڈگری پروگرامز کا اجرا اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کھولنے کا اختیار بھی دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے ایچ ای سی پاکستان اور پی ایچ ای سی کے درمیان اختیارات کا تنازعہ ختم کرا دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی پاکستان کے مرتب کردہ ضوابط کو کوالٹی ایشورنس کے لیے ہر یونیورسٹی میں نافذ کرے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان مجاز ہوگا کہ وہ ریسرچ کے لیے یونیورسٹیز کو فنڈز جاری کرے گی جبکہ طلبا اور اساتذہ کو سکالر شپ دینے، اینڈومنٹ فنڈز، فیلو شپ اور ڈگریوں کی تصدیق کی ذمہ داری ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سپرد ہوگی۔ مشترکہ مفادات کونسل اس فیصلے کو تمام صوبوں میں نافذ کرائے گی اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔