ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 13 ملازمین کی ترقی، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 13 ملازمین کی ترقی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 13 ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ترقیوں کے نوٹیفکیشن سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ طارق مسعود فاروقہ نے جاری کیے۔

ترقیوں کی منظوری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی منظوری کے بعد دی گئی جبکہ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈی پی سی) کی سفارشات کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے۔ ڈائریکٹر فنانس لوکل گورنمنٹ عبدالغفار وینس کی سربراہی میں ڈی پی سی نے سفارشات مرتب کی تھیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریاض احمد، محمد رضوان، محمد جہانگیر علی، رضوان شاہد، محمد وارث، شہزادی ارم لطیف اور محمد سجاد حسین کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

اسی طرح ندیم اسلم، برہان شوکت، محمد عثمان جہانگیر، فیاض احمد، محمد شاہد خان اور زین العابدین کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔