ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

102 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی عہدے پر ترقی

102 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب پولیس میں افسروں اور اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل جاری ہے ، 102 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق پروموشن بورڈ نے 35 آفیشیٹنگ ڈی ایس پیز کو ریگولر کر دیا گیا، 26 انسپکٹرز کو ریگولر بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی، 41 انسپکٹرز کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے  ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسروں  کو مبارکباد دی 

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں،

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ کا اجلاس آج ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا،قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 102 پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، محکمہ داخلہ، ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت کی،